جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث افسران کو ویڈیولنک پر میٹنگ کا حکم دے دیا اور کہا کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور ایس او پیز اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے متعدد افسران کوویڈیولنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ انتہائی ضروری افسران میٹنگ میں آئیں گے اور نجی اور سرکاری محکموں میں 50فیصد حاضری کویقینی بنایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے افسران اور عوام ساتھ دیں ، کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور ایس او پیز اختیار کریں۔

خیال رہے پنجاب میں کورونا وائرس کے630 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ہزار 138 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور 241، راولپنڈی 100، لیہ 18، منڈی بہاؤ الدین 2، جہلم 4، چنیوٹ 3 اور ملتان میں 42 کیسز ، سیالکوٹ9، پاکپتن 10، سرگودھا 9 ، اٹک 1،جھنگ 3، چکوال 15،لودھراں 1، خانیوال 4 اور فیصل آباد میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنےوالوں کی کل تعداد دوہزار8سو 79 ہو چکی ہے جبکہ اب تک اٹھارہ لاکھ 77ہزار 938 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد98ہزار 34 ہو چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں