پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور زلمی کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پی ایس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاورزلمی کو جمعرات کے روز ظہرانے کی دعوت پر مدعوکرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرویزخٹک پشاورزلمی کےاعزازمیں  ظہرانہ دینگے اور پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاور زلمی کو 2 کروڑ روپے کا انعام بھی دیں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بلائے جانے والے ظہرانے کی تقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر قائدین شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں عمران خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پی ایس ایل فائنل میں فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کھیلوں کے لیے اُن کے مثبت اقدام کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے گزشتہ روز صحافیوں سے نجی گفتگو کے درمیان عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قراردیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف پر شدید تنقید بھی کی گئی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ عمران خان نے جو بات کی وہ نجی گفتگو تھی اُسے سوشل میڈیا پر جاری کرنا صحافی کی بدیانتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں