لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا،پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں جنوبی پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں کیا، ملاقات کرنے والوں میں ملک واصف مظہر راں اور سلیم اختر شامل تھے۔
اس موقع پر اراکین نے جنوبی پنجاب صوبے کےبل پر وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبےکا بل حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے اور حکومت کے ایک اور وعدےکی تکمیل کا ٹھوس قدم ہے، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کےعوام کو دھوکہ دیا ماضی میں جنوبی پنجاب کےفنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے اراکین صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں اور سلیم اختر کی ملاقات
اراکین اسمبلی کی جنوبی پنجاب صوبے کے بل پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد
چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ pic.twitter.com/zc7Jt1J2mW— Pervez Elahi Updates (@CMPunjabPK) March 25, 2022
عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام اور خودمختاری کا اعزاز ہمیں حاصل ہے، پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنائے گی، ہم نے جنوبی پنجاب کیلئےملازمتوں میں32فیصد کوٹہ مختص کیا ہے۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب پرسیاست چمکانےکی کوشش بری طرح ناکام ہوچکی ہے،جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے، ہم سیاست نہیں عوام کی خدمت کا عزم لے کر نکلے ہیں، اللہ کے کرم سے جنوبی پنجاب میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا۔