ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پیٹرول کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرول کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ، فی کلو  پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی کی فی کلو قیمت میں11 روپے 70 پیسے تک اضافہ کردیا گیا، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں فی کلو 11 روپے 70 پیسے تک اضافہ کیا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا کہ 200 روپے فی کلو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فی کلو پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، اس سے قبل فی کلو  پر 24روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140سے بڑھا کر200 روپے، ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 200 روپے فی کلوویلیو کی بنیاد پر18 فیصد سیلز ٹیکس لاگوہوگا، ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان اور پوٹھار ریجن شامل ہیں جبکہ ریجن ٹوسندھ ،خطہ پوٹھار کے سوا پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں