کراچی : محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ایل پی جی اور سی این جی سے چلنے والی اسکول ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی۔
سندھ بھر میں اسکول وین سے گیس سلنڈر ہٹانے کیلئے حتمی احکامات جاری کر دیئے گئے، گیس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ایک مثبت قدم اٹھایا اور حکم صادر کیا کہ اسکولوں کے بچوں کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑیاں پیٹرول یا پھر ڈیزل پر چلائی جائے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ گیس پر چلنے والی گاڑیاں اسکولوں کے بچوں کیلئے استعمال کی گئی تو ایسی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کاروائی ہوگی اور سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔
ڈی آئی جی امیرشیخ نےاسکول کی گاڑیوں کو پیلا رنگ کرنےکی بھی ہدایت کی ہے، سندھ حکومت نے گاڑیوں میں گیس سیلنڈر پھٹنے کے واقعات کے باعث یہ فیصلہ کیا۔