اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج (اتوار) صبح سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور اتوار 12 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 13 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

- Advertisement -

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دوران تمام کیپٹو پاورز کو بھی گیس سپلائی معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے وسط میں ایف بی آر نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 70 پیسے سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا تھا۔

ایف بی آر نے 200 روپے فی کلو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تھا، فی کلو پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، اس سے قبل فی کلو پر 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں