ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اتوار کو صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا تھا کہ کراچی میں سابقہ شیڈول بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہفتے میں 4 دن سی این جی ملا کرے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس سسٹم میں بہتری ہوئی ہے. جبکہ گیس پریشر کا ایشو اب بھی موجود ہے، کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ابھی بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں