کراچی: سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی درخواست پر سندھ میں سی این جی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق اب بدھ اور جمعہ کو سی این جی بند نہیں کی جائے گی، اس کی جگہ جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی بند رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گمبٹ گیس فیلڈ میں مرمتی کام کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی تھی جس کے بعد 2 دن کے لیے لگاتار سی این جی اسٹیشنز بند رکھے گئے جس سے شہریوں کو نہایت اذیت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔