منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 15 اکتوبر سے غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بھر میں 15 اکتوبر سے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، سندھ بھر میں صرف آر ایل این جی پر چلنے والے گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ہدایت پر مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سی این جی اسٹیشنز آر ایل این جی پر شفٹ کردیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر سے سی این جی اسٹیشنز یا تو بند ہوجائیں گے یا آر ایل این جی پر منتقل ہوں گے۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی مینجمنٹ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں موسم سرما کے دوران گیس کی کمی، اس سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر اظہار خیال کیا گیا۔

سوئی سدرن انتظامیہ کی جانب سے سی این جی ایسوسی ایشن کی قیادت کو بتایا گیا کہ گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گیس کی طلب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ایس ایس جی سی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی کمی 250 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کا امکان ہے جس سے گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا بہت مشکل ہوجائے گا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ سی این جی اسوسی ایشن کے نمائندگان نے عوام کی خاطر قدرتی گیس کی خاطر ایل این جی لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں