تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا میں کورونا صورتحال بتاتے ہوئے خاتون رپورٹر رو پڑیں

واشنگٹن: امریکا میں خاتون رپورٹر کورونا وائرس کی صورت حال بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون رپورٹرکیلی فورنیا میں کورونا سے اسپتالوں کی صورت حال بتاتے ہوئے رو پڑیں، ساتھی اینکر سارہ سینڈر کو دلاسہ دیتی رہیں۔

سی این این کی رپورٹر سارہ سینڈر نے بتایا کہ اسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں ، مردہ خانوں میں جگہ خالی نہیں، لوگ پارکنگ لاٹ میں پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

سارہ سینڈر نے کورونا صورت حال پر جولیانا جمنیز سیسما نامی خاتون کا انٹرویو لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ماں اور سوتیلے باپ کو گیارہ دن میں کھو دیا اور انہیں اپنی والدہ کی آخری رسومات پارکنگ ایریا میں کرنا پڑی۔

خاتون نے انٹرویو کے دوران ناظرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ا گر آپ اپنے پیاروں سے محبت کرتے ہیں تو کوروناسے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔‘

خاتون رپورٹر نے بتایا کہ کیلی فورنیا میں یہ دسواں اسپتال ہے جو کورونا مریضوں سے بھرا ہوا ہے یہاں لوگ اپنے پیاروں کے لیے پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں 22.6 ملین سے زائد کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک چار لاکھ 57 ہزار 378 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -