اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس: شریک ملزم مسرور انور کا شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرانے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مسرورانور نے شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا جو بھی سیلز کا کیش آتا تھا وہ اکاؤنٹ میں جمع کراتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم اور رمضان شوگرملز کے ملازم مسرورانور نے میڈیا سے گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا کہ مسرورانورصاحب آپ پرکیاالزام ہے؟ جس کے جواب میں مسرورانور نے کہا مجھ پرالزام ہےکہ میں منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم ہوں۔

صحافی نے سوال کیا آپ رمضان شوگرملز میں کیاکرتےتھے؟ تو ملزم نے بتایا کہ میں رمضان شوگرملزمیں کیشئرکی نوکری کرتا تھا۔

- Advertisement -

صحافی نے سوال کیا کہ شہباز شریف کا مسلم ٹاؤن والا اکاؤنٹ کون چلاتا تھا؟ تو مسرورانور نے جواب دیا کہ میں نہیں جانتاوہ بینک اکاؤنٹ کون چلاتا تھا۔

جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ چالان کے مطابق تو شہباز شریف کا وہ بینک اکاؤنٹ آپ چلاتے تھے تو مسرورانور نے کہا کہ میراشہبازشریف کےاس بینک اکاؤنٹ سےکوئی تعلق نہیں تھا۔

صحافی نے کہا چالان کےمطابق جوچپڑاسی فوت ہوا اس کا اکاؤنٹ آپ چلاتے تھے، جس پر مسرورانور کا کہنا تھا کہ میرا اس چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ جوبےنامی اکاؤنٹ چلاتےتھےا ن میں 88کروڑکہاں سےآئے؟مسرورانور نے جواب دیا کہ مجھے اپنے کسی ایسے اکاؤنٹ کا نہیں پتہ جس میں 88 کروڑ آئے ہوں۔

صحافی نے مسرور انور سے پوچھا آپ کی ذاتی تنخواہ 15ہزارروپے تھی توکروڑوں روپےکہاں سےآئے؟ تو انھوں نے بتایا مجھےجوبھی کہاگیابطورکمپنی کےملازم میں نے وہ کیا۔

صحافی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرالزام ہےکہ ان اکاؤنٹس کےذریعےانہوں نےرشوت طلب کی، چالان کےمطابق شہبازشریف کے رشوت کے پیسے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آئے ، چپڑاسی کی وفات کے بعد بھی اس کا اکاؤنٹ آپ چلاتے تھے۔

جس پر مسرورانور نے کہا میں ملازم تھاجوبھی سیلزکاکیش آتاتھاوہ اکاؤنٹ میں جمع کراتاتھا،صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے آپ کو چالان میں شہباز شریف کا بھروسہ مندکیش بوائے لکھا تو ملزم نے بتایا جی مجھےعلم ہےکہ ایف آئی اے نے مجھے بھروسہ مندکیش بوائے لکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں