ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اعجاز احمد کی غلط تجویز، نوجوان بولر کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعجاز احمد کی غلط تجویز کی وجہ سے نوجوان بولر کا مستقبل خطرے میں‌ پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر ذیشان ضمیر  کا جونیئر پلیئرز ٹریننگ کیمپ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے باعث ان کے ٹخنے میں فریکچر ہوا تھا۔

اگلے روز  انڈر 19 ٹیم کے کوچ اعجاز احمد کے زور دینے اور مشورے پر نوجوان کھلاڑی ذیشان ضمیر کی بولنگ کی پریکٹس جاری رکھی، جس کی وجہ سے اُن کے ٹخنے کی ہڈی متاثر ہوئی۔

فریکچر کے ساتھ بولنگ کروانے کے نتیجے میں ذیشان ضمیر کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس پر ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر سرجری کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے، اُن کے پاس علاج کے وسائل نہیں اور نہ وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں، پیسوں کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر ذیشان ضمیر کا بروقت آپریشن نہ کیا گیا تو اُن کے مستقبل کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں