پشاور: خیبرپختونخوا میں موجود کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 1 کان کن جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، حادثے میں ایک مزدور تاحال لاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع اورکزئی میں الحسینی کول مائن نمبر 8 میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے فوراً بعد ریسکیو عملے نے آپریشن کا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کول مائن میں دھماکے سے 12 مزدور پھنس گئے تھے، پھنسے افراد میں ایک کی لاش اور دس زخمیوں کو نکال لیا گیا، جبکہ ایک لاپتہ مزدور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 کان کن جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ لاپتہ مزدور کو تلاش کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکا نیا حادثہ نہیں اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔ گزشتہ سال 19 جنوری کو صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔