اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آج حکومت کی چار اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پراتحادی جماعتوں نےسر جوڑ لیے. اجلاس میں‌ ق لیگ،ایم کیوایم، بی اے پی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈر شپ شریک ہوئی.

چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں چاروں جماعتوں کے 20 کے قریب رہنما  اور پارلیمانی لیڈر ز نے شرکت کی.

اجلاس میں چاروں اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ کیا، چاروں جماعتیں وزیر اعظم کو حکومتی سطح پر مسائل سے آگاہ کریں گی.

اتحادی جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں جماعتوں کا مقصد حکومت کے خلاف کوئی اقدام اٹھانا نہیں.

مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت نے شہباز شریف سے مبینہ رابطوں کی تردید کر دی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی  مشاورت جاری رہے گی اور  مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی.

خیال رہے کہ اپریل میں‌ یہ خبر آئی تھی کہ لندن میں موجود مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شہباز شریف نے مشترکہ دوستوں کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے.

البتہ 21 اپریل 2019 کو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے مبینہ رابطوں کی تردید کر دی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں