تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اتحادی جماعت اے این پی کے رہنما حکومت پر پھٹ پڑے

وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما پیسکو (پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کی تقسیم کے معاملے پر حکومت پر پھٹ پڑے۔

ترجمان اے این پی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ساتھ بہت ظلم کیا، ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا جو موجودہ دور میں ہو رہا ہے۔

اے این پی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم حکومت کے اتحادی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بہت ظلم کیا، حکومت نے پیسکو کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک حصہ ایبٹ آباد ایسکو اور دوسرا پشاور پیسکو بنا دیا گیا، ہماری پارٹی کو پوچھا بھی نہیں گیا اور نہ اعتماد میں لیا گیا، ہمارے صوبے کے لوگوں نے جس پارٹی کو ووٹ دیا وہ بھی غائب ہے۔

Comments

- Advertisement -