منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

اتحادی جماعت ایم کیو ایم حکومت سندھ پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے حکومت سندھ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد ابتر صورتحال پر پی پی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی پریشان کردیا ہے اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بارش سے نمٹنے کیلیے موثر انتظامات نہ کرنے پر حکومت سندھ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پھر کراچی کے انتظامی اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے، تباہ حال سیویج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری بھگت رہے ہیں۔

ایم کی ایم رابطہ کمیٹی نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اموات پر افسوس اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، شہر کی حالت ابتر ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے جب کہ کارکنان اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش سے شہر کا حال تو برا ہے ہی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے سے 9 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مزید 7 افراد بارش کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جون سےاب تک بلوچستان میں بارشوں سے56افرادجاں بحق ہوئے۔

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت اور کے الیکٹرک انتظامیہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں اور کراچی والوں کو لاوارث سمجھ کر انکی جان و مال سے کھلواڑ بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش سے شہر کا حال تو برا ہے ہی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے سے 9 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران 16 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، متعدد زخمی

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مزید 7 افراد بارش کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جون سےاب تک بلوچستان میں بارشوں سے56افرادجاں بحق ہوئے۔

اہم ترین

مزید خبریں