اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے: آرمی چیف کا جرگے سے خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ترقی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جنوبی، شمالی وزیرستان کےمشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن کے بعد امن بحال ہوچکا ہے، کوئی بھی تنازع محض آپریشن سے ختم نہیں ہوسکتا، آپریشن کےبعد بہت سے پہلوؤں پرتوجہ دینی ہوتی ہے.

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد بحالی اور ترقی کےاقدامات کیے جا رہے ہیں، بارودی سرنگیں پھٹنے کے چند واقعات ہوئے ہیں، یقینی بنائیں گےکہ دوبارہ علاقے میں انتشار پیدا نہ ہو.

آرمی چیف نے کہا کہ مقامی آبادی چوکنا ہو کرامن کے فروغ کے لئےاپن اکردارادا کرے. مقامی آبادی ہوشیاررہے،امن واستحکام کی حفاظت کی جائے، دشمن قوتیں امن کاماحول خراب کرناچاہتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقتصادی وسماجی بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نےقبائلی عمائدین کی تجاویزکوسراہا اور  شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کوپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور علاقے میں آپریشن کے بعد کی صورت حال پربریفنگ دی گئی اور بجلی، پانی، تعلیمی اداروں، موبائل نیٹ ورک کی ضروریات پرروشنی ڈالی گئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں