کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرنے والے پر 10ہزارجرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار پر 10ہزارجرمانہ بھی عائدکردیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں۔
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل طارق عزیز نے بتایا تھا کہ آرمی چیف اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور نئے آرمی کا تقرر سینیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ مروجہ طریقہ کار قانون کے خلاف ہے، لہذا عدالت سنیارٹی پر پہلے نمبر پر آنے والے جرنیل آرمی چیف بنانے کا حکم دے۔
Comments
- Advertisement -