اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، ان کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں