جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے شیر ونگی کا دورہ کیا جہاں اسمان منزہ کے علاقے میں 6 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

آرمی چیف کو انسداد دہشتگردی اور انٹیلیجنس آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور وطن کیلیے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد، سہولت کار اور ان کے ساتھی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جن کا پیچھا کریں گے اور انہیں سرینڈر کرنا پڑے گا۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

اس سے قبل کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے، پاک فوج اور عوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ پاکستان کو خوشحال، مستحکم اور مضبوط ملک بنانا ہمارا مشن ہے، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں