ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مسلح افواج قوم کی توقعات پرپورا اتریں گی: آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

منگلا: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کامسلح افواج پرغیرمتزلزل اعتماد ہمارااصل اثاثہ ہے اورمسلح افواج قوم کی توقعات پرپورااتریں گی۔

منگلا کے قریب ’پبی‘ میں قائم ٹریننگ سنٹر میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھا کہ پاک فوج مختلف چیلنجز سے نبردوآزما میں مزیدنکھارلارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فوج حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکرقوم کی خدمت کررہی ہے۔انھوں نے اس موقع پر مقابلوں میں حصہ لینے والے سری لنکن فوجی دستوں سمیت دیگر غیرملکی مہمانوں کابھی شکریہ اداکیا۔

ان مقابلوں میں چین،سعودی عرب،سری لنکا،قازقستان اورمالدیپ کے سولہ افسران نے شرکت کی۔ منگلا کو ر نے گولڈمیڈل جبکہ سدرن کمانڈ اورسری لنکن ٹیم نے سلورمیڈل حاصل کیا۔

تقریب میں آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل جاویدقمر باجوہ اوردیگرحکام بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں