راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی دنیاکی بہترین اسپیشل فورس ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف کی ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز آمد ہوئی، آرمی چیف نے کرنل کمانڈنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی.
اس موقع پر میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ ایس ایس جی کے بیجز بھی لگائے گئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ایس ایس جی کی خدمات کو سراہا.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے، ایس ایس جی نے ماہرانہ کارکردگی سے خود کو بہترین فورس ثابت کیا ہے.
مزید پڑھیں: دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف نے کہا کہ ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ قربانیاں قابل قدرہیں، ایس ایس جی نے اپنی محنت،عظیم قربانیوں کی بدولت یہ مقام حاصل کیا.
ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع آرمی چیف نے پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔