جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ٰترین اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ٰترین اعزاز سے نواز دیا گیا،  صدر یو اے ای نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی یواےای کے صدرشیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی اورمشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ٰترین اعزاز سے نوازا گیا، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعلقات کومزید فروغ دینے میں کردار پر آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای میں خوشگوار تعلقات اور گہرا بھائی چارہ ہے اور تاریخ تعاون ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہا ہے۔

خیال رہے یہ ایوارڈ شہزادہ سلمان بن حمادال خلیفہ اور پرنس فلپس اورپرنس ولیمز کو دیا جا چکا ہے جبکہ مل لاھود، بل گیٹس اورسرگئی لاوروف کو بھی آرڈرآف دی یونین سے نوازا جا چکا ہے۔

واضح رہے سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26 جون 2022 کو میڈل آف ایکسلینس سے ، بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9 جنوری 2021 کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا۔

اس کے علاوہ کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر2019کوآرڈرآف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا جبکہ آرمی چیف کو27دسمبر 2018میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیاگیا اور 20جون 2017 آرمی چیف کو ترکی کےلیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں