اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں ملکی سرحدوں، داخلی اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف نے انسداددہشت گردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملک کے دفاع اور عوام کے لیے جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بارش، سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی، کانفرنس کے شرکا نے بحالی اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں