بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔

کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں شہدا کے اہلخانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف نے روایتی اور غیرروایتی جنگ میں آمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی تھی۔

اس سے قبل 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں