بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی میں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاسیالکوٹ اورکوٹلی کادورہ کیا ، سیالکوٹ پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیرنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی جیف نے کور کی سطح پرجاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، دفاعی آپریشن سمیت روایتی آپریشنل امورپرمشقیں کی گئیں، اس موقع پر آرمی چیف نےموثر آپریشنل جوابی حکمت عملی کےمظاہرے کو سراہتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظرجوابی اقدامات کی مشقوں کی تعریف کی۔

کوٹلی پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نےکوٹلی کےقریب کورکی سطح کی تسخیرجبل فوجی مشقوں کامشاہدہ کیا ، جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے سےمتعلق آگاہی سمیت ودفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے پہلووں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف سے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی ملاقات،عزم وحوصلےکوسراہتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی ، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے، ہر خطرے سے نمٹن ےکیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں