جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات  خصوصی دعوت پر ہوئی، اس اہم ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور  آئندہ کے لائحہ عمل پرگفتگو ہوئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے.

- Advertisement -

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک شعبوں میں بھرپورحمایت جاری رکھیں گے.

چینی صدرنے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرآزمائش پرپورا اترنے والا دوست ملک ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پارٹنرکےطورپرحمایت جاری رکھیں گے، سی پیک منصوبے چین، خطے اور دنیا کے امن وسلامتی کے لئے اہم ہیں.

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کی اہمیت سمجھتا ہے، سی پیک کی کامیابی کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے.

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی ہرقیمت پر یقینی بنائے گی. مشکلات کے باوجود سی پیک ،بی آرآئی کوکامیاب بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نےامن کیے لئےبہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہمیں امن مخالف قوتوں کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا، امن کےحصول کے لئےدشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنادیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ چین کی حمایت کوخصوصی اہمیت دیتےہیں،  آرمی چیف نےخصوصی دعوت پرچینی صدرکاشکریہ اداکیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں