ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت،آرمی چیف کا وزیر اعظم کوفون

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر آرمی چیف راحیل شریف اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے،گفتگو کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے پاکستانی جوانوں کے عزم و ہمت کو سراہا اور ملکی دفاع کی خاطر کی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دو فوجی جوانوں کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کو عالمی سطح پر اُٹھا کر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دینے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اگر آئندہ بھارت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ شب ڈھائی بجے بھارتی فوج کی جانب سے لائن کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی جوان جام شہادت نوش کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اس دوران نو پاکستانی جوان زخمی ہو گئے تھے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں