تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت پراثراندازنہیں ہو نےدیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے عید ایل اوسی پر  ڈیوٹیاں انجام دینے والے جوانوں  کےساتھ گزاری، انہوں نے ایل اوسی فرنٹ لائن پرمامورجوانوں کےساتھ عیدکی نماز ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےامن،  قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی، اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ سپاہی کی عید اس کافخر ہے اور وہ فیملی سےدور دفاع وطن ميں مصروف ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محافظینِ وطن کی پہلی فیملی قوم اور گھر والے بعدمیں ہیں، دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینےکافیصلہ قوم پراحسان نہیں، ہم ایک ہیں، اقدام ہرقسم کےحالات میں یکجہتی کےعزم کااعادہ ہے، بجٹ کٹوتی خطرات کےخلاف دفاعی صلاحیت پراثراندازنہیں ہو نےدیں گے، بجٹ کٹوتی سے سپاہیوں کےمعیار زندگی پراثر انداز نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے: آئی ایس پی آر

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینےکافیصلہ صرف آفیسرزکاہے، جوانوں پرتنخواہ میں اضافہ نہ لینےکااطلاق نہیں ہوگا،کٹوتی دفاعی صلاحیت اورجوانوں کے معیار زندگی پر اثراندازنہیں ہوگی،کٹوتی آئندہ مالی سال دیگرامورمیں ایڈجسٹ کرکےپوری کی جائےگی۔ اس موقع پر کمانڈرراولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی آرمی چیف کےہمراہ  موجود تھے۔

ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف بھی جبکہ انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے دور عید منانے پر انھیں بہ طور سپاہی فخر ہے۔

علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات عملے کے ساتھ عید منائی۔ ایئر چیف مارشل نے عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی فرض شناسی اور جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ مجاہد انور خان نےعیدمنانےوالےافسران اورجوانوں کےعزم کو سراہا۔

اسی طرح عید پرسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قوم کوعید کی مبارکباد دی، انہوں نے نمازِ عید نیول کمپلیکس میں ادا کی، جس کے بعد نیول چیف نے سرونگ اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا معیشت کی بہتری کیلئے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عید پر اللہ ہم  پر رحمتیں نازل اور ایمان کامل کی نعمت سےنوازے، پاک بحریہ سمیت مسلح افواج  کےمحافظوں کو عیدکی خوشیاں مبارک ہوں۔

Comments

- Advertisement -