راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو وزیراعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو وزیردفاع بننے پر مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
COAS congratulates HRH Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud on being appointed PM of KSA & HRH Prince Khalid bin Salman bin Abdulaziz Al Saud for being appointed Def Min, KSA. Pak values its hist & brotherly relations with KSA & ack its unique place in Islamic world.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 28, 2022
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو وزیر دفاع مقرر کئے جانے پر بھی مبارک باد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان مسلم امہ میں سعودیہ عرب کی خصوصی اہمیت کو تسلیم کرے۔
خیال رہے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کردیا۔
شاہی محل سےجاری حکم نامے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان وزیردفاع ہوں گے۔