تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

9 مئی پر قوم کی توہین کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی یوم سیاہ پر قوم کی توہین کرنے والے ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے وطن کیلیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، کسی کو بھی ہمارے شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہے، ریاست پاکستان، مسلح افواج شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ 9 مئی کے سیاہ دن پر قوم کو شرمندہ کرنے والوں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شہدا مسلح افواج، سکیورٹی اداروں، اہلکاروں اور عوام کیلیے حوصلہ اور فخر کا باعث ہیں، حال ہی میں منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف نے رینک اینڈفائل کے سامنے اس عزّم کو ایک بار پھر دہرایا۔ انہوں نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جبکہ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔

جنرل عاصم منیر نے چیلنجز بشمول پروپیگنڈا وارفیئر سے نمٹنے کیلیے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔ ان کی آمد پر کمانڈر گوجرانوالہ کور نے استقبال کیا۔

Comments

- Advertisement -