جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور افغانستان سے حالیہ دہشت گرد کارروائیوں پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پینٹاگان کا دورہ کیا ، جہاں امریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن سے تفصیلی ملاقات ہوئی ، جس میں علاقائی سلامتی کی تازہ صورتحال اوردوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پرافغانستان سےحالیہ دہشت گردکارروائیوں پربھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے 10 دسمبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے، بطور آرمی چیف یہ ان کا پہلا دورہ امریکا ہے۔

چیف آرمی سٹاف کا امریکہ کا حالیہ دورہ اسٹریجک اہمیت کا حامل ہے، اس دورے کے دوران وہ امریکی عسکری قیادت اور دیگر حکومتی اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں