جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا بیگم کلثوم نوازکی جلدصحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔

اس دوران انکی انتخابی مہم انکی صاحبزادی مریم نواز چلائیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں