جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وہ قائم مقام امریکی وزیردفاع اور امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

- Advertisement -

یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے اور آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔

امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں