اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چار دن قیام کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورے کے دوران باہمی فوجی تعاون کے فروغ بات چیت ہوگی۔

اس سے قبل آرمی چیف نے جنوری میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک ہفتے کا طویل سرکاری دورہ کیا تھا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

دو روز قبل آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات اور عید کی مبارکباد دی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، افواج پاکستان ملکی سالمیت یقینی بنانے اور کسی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں