اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی، اٹلی کے سفیر نے پاکستان کی میڈیکل اعانت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اٹلی کے سفیر نے خطے.میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماوں میں باہنی و علاقائی سیکیورٹی اور کرونا سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

عراقی سفیر سے ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جبکہ اس موقع پر عراقی سفیر نے خطے میں امن و امان اور خطے کے استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں