بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا سینٹرل کمانڈ کی آپریشنل تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ لی۔

آرمی چیف نے براق کامبیٹ اسکلزٹریننگ کیمپ کاافتتاح کیا، کمپلیکس کے قیام کامقصدجنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی مزید نکھارنا ہے۔

آرمی چیف نےاسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھا۔جنگی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکنائزڈانفنٹری نےحصہ لیا۔

آرمی چیف نےاسٹرائیک فارمیشن کےجوانوں کےبلندحوصلےاور تیاریوں کو سراہا۔ کورکمانڈرمنگلہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر بھی اس موقع پرموجودتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں