تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ننکانہ صاحب میں‌ کشتی ڈوبنے کا واقعہ، درجنوں‌افراد لاپتا،فوج پہنچ گئی

راولپنڈی: ننکانہ صاحب میں 100 سے زائد افراد سے بھری کشتی الٹ گئی،40 افراد کو بچالیا گیا بقیہ تاحال لاپتا ہیں، آرمی چیف کے حکم پر امداد کے لیے پاک فوج پاک فوج کی خصوصی دستے پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ننکانہ صاحب میں ہونے والے کشتی حادثے کے حوالے سے سرچ آپریشن کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ آرمی چیف کی ہدایت کے بعد پاک فوج کے غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر ریسکیو کے لیے پہنچ اور لوگوں کی تلاش کا کام شروع کردیا۔

یاد رہے کہ آج دوپہر ننکانہ صاحب سے اوکاڑہ جاتے ہوئے دریائے راوی میں کشتی الٹ گئی تھی، جس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 40 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم بقیہ افراد تاحال لاپتا ہیں۔

مقامی حکومتی نمائندے کے مطابق کشتی سمندر میں پڑے خالی کنٹینر سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

پڑھیں: ’’ دریائے راوی میں کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتہ ‘‘

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی تھیں تاہم ٹیمیوں کو ریسکیو کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -