اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کو اصل منزل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، آرمی چیف کی انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان قیادت متحد ہوکر تمام خطرات کو شکست دے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے نوجوان پرجوش اور باصلاحیت ہیں، نوجوان ملک کو امن اور ترقی کی راہ پر لے کر جائیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا کے پی انضمام سے علاقے میں امن و استحکام، دیرپا ترقی ہوگی، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے، بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

آرمی چیف کے مطابق جنگ کی نوعیت اور طریقہ کار بدل گئے ہیں، ہائیبرڈ جنگ میں دشمنوں کا مرکزی ہدف نوجوان ہیں، نوجوان پرعزم رہتے ہوئے درپیش خطرات کو شکست دیں، مجھے ہماری نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، نسٹ کیمپس کا قیام خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت ہے، فاٹا طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں