اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ملک کو درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل اور برائیاں ختم کر کے دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول وار کالج لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملک کو درپیش دہشت گردی کے مسائل اور دیگر برائیاں ختم کر کے دم لیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کو جنگی اور آپریشنل امور پر بھرپور مہارت حاصل ہے اور ہمارے جوان ہر کڑے وقت میں دشمن سے مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔RAHEEL

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  تینوں افواج کے باہمی مشترکہ تعاون سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتاہے،  آپریشن ضرب عضب میں قوم کے تعاون سے افواج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’انشاءاللہ پاکستان سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھیگیں گے‘‘۔

آرمی چیف نے پاکستان نیوی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کی بحری افواج بھی ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو  بحری افواج کی قربانیوں اور  بہادری پر فخر ہے‘‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں