جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا اقوام متحدہ امن مشن میں مصروف جوانوں کو خراجِ تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئیوری کوسٹ کا دورہ  کیا جہاں پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ امن مشن کے تحت فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے پاک فوج کے دستے کے ساتھ ایک دن گزارا اور پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی خدمات کو سراہتے ہوئےان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان امن مشنز کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ضربِ عضب آپریشن جاری ہے اس کے باوجود اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی پاکستان ہی بھیجتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں