کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال کرنےکیلئے آخری حد تک جانےکااعلان کردیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر کراچی نوید مختار،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،ایم آئی اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے اجلاس میں آرمی چیف کوکراچی آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے کہا کراچی کو محفوظ اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، کراچی کے شہریوں کو پرامن اور خوف سے پاک شہر دیں گے۔
جنرل راحیل شریف نے واضع کیا کہ دہشت گردوں کے حمائیتیوں اور انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو بھی جلد مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا پرامن اوربے خوف معمولاتِ زندگی کی بحالی یقینی بنائی جائےگی،آرمی چیف نے رینجرز اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کوسراہا،آرمی چیف نے نمایاں کامیابیوں پرانٹیلی جنس ایجنسیوں کی بھی تعریف کی۔