ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسپیشل اولمپکس کے شرکاء کی آرمی چیف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسپیشل اولمپکس میں شرکت کرنے والے طلباء کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء کے وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے میگا ایونٹ میں میڈلز حاصل کرنے والے طلبا کی کارکردگی کوسراہا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، یہ ہمارے ہیرو ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

- Advertisement -

لاس اینجلس میں حال ہی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے ستتر رکنی دستے نے نو کھیلوں میں حصہ لیا، جس میں قومی ہیروز نے چودہ طلائی تمغوں سمیت چونتیس تمغے حاصل کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں