راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول‘ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی، یہ مقابلہ برطانیہ میں 8 تا 22 اکتوبر منعقد ہوا۔
[bs-quote quote=”پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے اکتوبر میں برطانیہ میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاک فوج کی ٹیم 3 افسران سمیت 11 ارکان پر مشتمل تھی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین کارکردگی پر پاک فوج کی ٹیم کو سراہا۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، پروپیگنڈے سے عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے: آرمی چیف
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول مقابلے میں مجموعی طور پر ایک سو ٹیموں نے حصہ لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، قوم بالخصوص نوجوانوں کو ان مسائل سے بچانے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔