جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے ایرانی عسکری قیادت کی ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی عسکری تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سربراہ اور ایرانی سپہ سالارمیجرجنرل سیدعبدالرحیم موسوی کی ملاقات ہوئی ، ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات،تعاون پر بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تہران پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت ہوئی۔

خیال رہے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں