تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے عوام میں بھائی چارے کی تعریف کی اور سعودی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی، ہم دورہ پاکستان پر شاندار استقبال کیلئے مشکورہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد پاکستان میں سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -