راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑایجنسی میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ نماز عیدادا کی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی کادورہ کیا پاک فوج کے سپہ سالار نے نماز عیدپاک فوج کے جوانوں اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ ادا کی۔
#COAS offered prayers with Army,FC troops in Bajur Agency.Reviewed ongoing stablization Ops,reconstruction, bdr mgmt pic.twitter.com/BP9SsYpjna
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) September 13, 2016
آرمی چیف نے دورے کے دوران تعمیر نو، بارڈر مینجمنٹ اور جاری آپریشن کا جائزہ لیا،پاک فوج کے سربراہ کو پاک افغان سرحدی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نےدہشت گردوں کے خلاف قبائلی عمائدین کے تعاون کی تعریف کی اور ان کے کردار کو سراہا۔
یادرہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد سے اب تک جنرل راحیل شریف زیادہ ترعیدیں سرحدوں کی حفاظت پر مامور یا دہشتگردی کےخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کےساتھ گزارتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عیدکی نماز آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ادا کی تھی۔