بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید بہادر پائلٹ نعمان اکرم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹ نعمان اکرم کو جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ غمزہ خاندان کے لیے دعاگو ہوں اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، میری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کون تھے؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے حقائق جاننے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرمیں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

گذشتہ ماہ 12 فروری کو پاک فضائیہ کا طیارہ مردان کے علاقے تخت بھائی کے قریب گرکرتباہ ہوا تھا، طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

یاد رہے 7 فروری کو پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا تھا تاہم زمین پرجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں