راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی قربانیں لائقِ تحسین ہیں جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے.
آرمی چیف قمر باجوہ فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیج لگانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں.
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مجاہد فورس نے لائن آف کنٹرول پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے.
ترجمان آئی ایس پی آر مطابق فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیج لگانے کی تقریب میں آرمی چیف نے کورکمانڈر راولپنڈی کو اعزازی بیجز لگائے، بھمبرمیں منعقدہ تقریب میں حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری اور شہداء کے لیے فاتحہ پڑھی اور کچھ دیر جوانوں اور افسران کے ساتھ گذارا.
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔