ممبئی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے مقبول شخصیت جنرل راحیل شریف ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں بھارت کے دورے پرہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اورایک بڑے گروپ کے شو میں بھی شرکت کی۔
جنرل راحیل شریف کے بارے میں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سربراہ نے بھارتی ٹی وی آج تک کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے درمیان سب سے مقبول ترین شخصیت جنرل راحیل شریف ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دونوں جانب ایسے عناصر موجود ہیں جو کہ نفرت کا بیج بوتے ہیں اورپاکستان اوربھارت کو ایسے عناصر کا سدباب کرناچاہئے
ان کا کہنا تھا کہ کسی ایسے پاکستانی کونہیں جانتا جس نے ممبئی حملوں کی مذمت نہ کی ہو۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سب سےزیادہ دلچسپی پاک بھارت کرکٹ میں ہے۔
عمران نےنے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ملکوں کے عوام امن چاہتے اگرمسئلہ کشمیر حل ہوجائے توپاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم ہوجائے گا۔